بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

موبائل فون صارفین کے لیے خوشخبری، بڑی سہولت مل گئی!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (22 جولائی 2026): پاکستان میں کروڑوں لوگ موبائل فون استعمال کرتے ہیں ان کے لیے خوشخبری ہے کہ انہیں بڑی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے موبائل صارفین کی آگہی اور ٹیرف کی شفافیت کے اپنے جاری اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، PTA کی آفیشل ویب سائٹ کے "صارفین کی آگاہی” سیکشن کو مزید بہتر بناتے ہوئے اس میں سیکشن بڑھا دیے ہیں۔

تاکہ ٹیلی کام صارفین کو ٹیرف سے متعلق معلومات اور قیمتوں کے رجحانات تک بہتر رسائی حاصل ہو۔

اس اقدام کے تحت، پی ٹی اے نے تمام پاکستان میں کام کرنے والی تمام سیلولر فون کمپنیوں کے صارفین کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست 15 "ہائبرڈ” اور ڈیٹا بنڈلز کی قیمتیں جامع اور صارف دوست انداز میں پیش کی گئی ہیں۔

پی ٹی اے کے اس ڈسپلے میں موجودہ قیمتوں پر مشتمل تازہ ترین ٹیرف شیٹس بھی فراہم کی گئی ہیں۔

 

اس معلومات میں پیکیج کے لحاظ سے سہ ماہی قیمتیں، سالانہ اضافے کی شرح، پیکیج کی مدت استعمال اور آپریٹرز کی طرف سے پیش کردہ مراعات شامل ہیں، تاکہ صارفین مختلف ٹیلی کام پیکیجز کا موثر طریقے سے موازنہ اور انتخاب کر سکیں۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں