اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

اسلام آباد میں پاکستان مانومینٹ پہلی مرتبہ روسی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے قومی پرچم ڈے اور پاکستان وروس کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں پاکستان مانومینٹ روسی پرچم کے رنگوں میں نہا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق روسی فیڈریشن کے یوم قومی پرچم اور پاکستان و روس سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر پاکستان مانومینٹ پر ایک رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں روسی سفیر دانیلہ گنیچ اور روسی سفارتخانہ کے حکام اور عوام نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان مانومنٹ اسلام آباد کو روسی پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے روشنیوں سے نہلا دیا گیا جب کہ روسی سفیر دانیلہ گینچ نے پاکستانی بچوں اور عوام کے ساتھ روسی پرچم لہرایا۔ عوام کی بڑی تعداد تقریب سے محظوظ ہوئی۔

 

دانیلہ گینچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمت ہیں کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے آج ایک تاریخی موقع ہے کہ اسلام آباد میں روسی پرچم آویزاں کیا گیا ہم نے بھی 14 اگست پر پہلی مرتبہ پاکستانی پرچم ماسکو کی ارباط عمارات پر آویزاں کیا تھا۔

واضح رہے کہ تقریب میں روسی پرچم کے ساتھ پاکستانی پرچم بھی آویزاں کیا جانا تھا تاہم پاکستان مانومینٹ کی انتظامیہ پاکستانی پرچم آویزاں کرنے میں ناکام رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں