ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرلیے گئے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جو دفاعی، سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم سنگ میل ہے۔

خواجہ آصف نے مراکش کی نیشنل ڈیفنس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ عبداللطیف لودی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر وفود کی سطح پر قیادت بھی کی گئی۔

انہوں نے مراکش کے امور خارجہ، افریقی تعاون کے وزیر ناصر بوریتا اور تارکین وطن سے بھی ملاقاتیں کیں۔

علاوہ ازیں وزیر دفاع نے مراکشی ہم منصب کو پاکستانی فٹ بال کا تحفہ بھی پیش کیا اور ملاقاتوں سے قبل محمد پنجم کے مزار پر حاضری دی، مہمانوں کی کتاب پر دستخط بھی کیے۔

پاکستان اور مراکش نے امن، استحکام، تعاون کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں