site
stats
انٹرٹینمںٹ

پاکستان کے9 انتہائی قابل اوراعلیٰ تعلیم یافتہ گلوکار

پاکستان میں فنِ گلوکاری ایک زمانے میں کمال کی حدوں کو چھو چکا ہے اور یہی وہ وقت تھا کہ جب تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو تحریک ملی اور انہوں نے اپنے اندر کے گلوکار کو شناخت کیا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ کئی نامور پاکستانی گلوکار کالج یا یونی ورسٹی تک انتہائی دلجمعی کے ساتھ اپنی نصابی سرگرمیوں میں مشغول رہے اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے فنِ موسیقی کے میدان میں اپنے قدم جمائے۔

ماضی کی حسین اور بےباک گلوکارہ نازیہ حسن سے لے کر آج کی میوزک انڈسٹری میں تازہ ہوا کا جھونکا بن کرآنے والی مومنہ ہوں کہ علی سیٹھی ‘ سب ہی تعلیمی میدان میں شاندار ریکارڈ تشکیل دینے کے بعد موسیقی کی دنیا میں اپنا کیریئر بنانے آئے ہیں۔

مومنہ مستحسن

کوک اسٹوڈیو کے سیزن نائن میں نصرت فتح علی خاں کے گانے ’آفریں آفریں ‘ میں راحت فتح علی کے ساتھ پرفارمنس سے شہرت حاصل کرنے والی مومنہ مستحسن نیویارک کی اسٹونی بروکس یونی ورسٹی سے بائیو میڈیکل انجینئرنگ میں گرایجویٹ ہیں۔

post-3

علی سیٹھی

معرودف صحافی نجم سیٹھی کے بیٹے علی سیٹھی جو کہ کو ک اسٹوڈیو میں عابدہ پروین کے ساتھ ’آقا ‘ گانے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے ہیں‘ انہوں نے ہارورڈ سے ساؤتھ ایشین اسٹڈیز میں گرایجویٹ ہیں۔

post-4

جواد احمد

جواد احمد نے یوای ٹی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے میکینکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے‘ 2001 میں ان کے گانے ڈھولنا نے انہیں شہرت کی شاہراہ پر گامزن کیا تھا۔

post-2

سلمان احمد

وائٹل سائنز کے انتہائی رکن سلمان احمد گٹارسٹ اور کمپوزر ہیں ‘ ان کی شہرت کا سبب دل دل پاکستان اور گرج برس ساون گھر آئیو ہے۔ پیشے کے اعتبار سے وہ ایک تربیت یافتہ ڈاکٹر ہیں۔

post-1

جنید جمشید

گلوکاری سے نعت گوئی کا سفر طے کرنے والے جنید جمشیدیوای ٹی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے میکینکل انجینئرنگ کے ڈگری یافتہ ہیں۔ ان کی شہرت کا سبب ماضی میں’ دل دل پاکستان‘ اور ’سانولی سلونی‘ ہوا کرتے تھے لیکن اب نعت گوئی اور اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی رمضان ٹرانسمیشن ان کی شنا خت کا سبب ہیں۔

post-6

فواد خان

آج کے معروف اداکار فواد خان نے اپنے کیرئرکا آغاز گلوکاری سے کیا اور انٹی ٹی پیراڈگم بینڈ کے پلیٹ فارم سے اپنی پرفارمنس کا جادو جگاتے رہے ‘ ان کو شہرت کو ک اسٹوڈیو میں ’بولوبولو ‘ گانے سے ملی۔ فواد خان نے نیشنل یونی ورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ امرجنگ سائنسز سے ٹیلی کام انجینئر کی ڈگری حاصل کی ہے۔

post-8

علی ظفر

چھنو کی آنکھ سے چھلکتے نشے کی پہچان رکھنے والے گلوکار اور اداکار علی ظفر نے جی سی کالج لاہور سے گرایجویشن کیا اور بعد ازاں پاکستان میں فنونِ لطیفہ کے سب سے نامور اور قدیم ادارے نیشنل کالج آف آرٹس سے فائن آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔

post-9

علی حیدر

پرانی جینز اور گٹار سے شہرت کے آسماں چھونے والے بھولی سی صورت کے حامل علی حیدر کراچی کی این ای ڈی یونی ورسٹی سے سول انجینئر کے ڈگری یافتہ تھے جب انہوں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا۔

post-10

نازیہ حسن

برصغیر میں پاپ موسیقی کی بنیاد رکھنے والی شہر ہ آفاق گلو کارہ نازیہ حسن نے لندن کی رچمنڈ امریکن یونی ورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکانومکس میں بیچلرز کیا، جبکہ ان کے پاس لندن یونی ورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری بھی تھی۔

post-7

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top