ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

موٹروے پولیس نے گمشدہ ’’53 لاکھ روپے‘‘ تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیے!

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (15 فروری 2026): موٹروے پولیس نے ایمانداری کی قابل تقلید مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ 53 لاکھ روپے تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹر وے پولیس نے ایک بار پھر ایمانداری کی اعلیٰ اور قابل تقلید مثال پیش کر دی اور مسافر کے بھول جانے والے 53 لاکھ روپے کے بیگ کو تلاش کرنے کے بعد اصل مالک کے حوالے کر دیا۔

یہ واقعہ راولپنڈی میں کلرکہار سروس ایریا میں پیش آیا، جہاں ایک مسافر 53 لاکھ روپے سے بھرا بیگ بھول گیا۔ آگے جانے کے بعد جب اس کو یاد آئی تو فوری طور پر موٹر وے پولیس کو فون کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی گشت ٹیم کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔ اس دوران ویڈیو کال کے ذریعے مسافر کی مسلسل رہنمائی حاصل کی گئی جس کے بعد بیگ کو کامیابی سے تلاش کر لیا گیا۔

بیگ ملنے کے بعد موٹر وے پولیس نے نوٹوں سے بھرا یہ بیگ مسافر کو واپس لوٹا دیا۔ مسافر نے پولیس کی ایمانداری، فوری مدد اور پیشہ ورانہ انداز پر شکریہ ادا کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں