بدھ, جنوری 14, 2026
اشتہار

پاکستان کا بھارت سے بابری مسجد کی جگہ پر مندر کی غیر قانونی تعمیر فوری روکنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے بھارت سے بابری مسجد کی جگہ پر مندر کی غیر قانونی تعمیر فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا بابری مسجد کو اصل جگہ پر دوبارہ تعمیر کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بابری مسجد کے انہدام کو آج ایک اور سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ حریت پسندوں کی جانب سے تاریخی بابری مسجد کے انہدام کی29ویں برسی ہے ، یہ دن ہندوستان کی مسلم دشمنی ،ریاستی نفرت کی واضح یاد دلاتا ہے۔

دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ایودھیا میں پرانی مسجد کا انہدام ظلم ، بین الاقوامی اصولوں کے منافی اور اقلیتوں کےمذہبی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نومبر2019 کا بھارتی سپریم کورٹ کاعیب دارفیصلہ انصاف کی موت تھی ،فیصلہ بی جے پی کے ہندوتوا انتہا پسندی کی طرف تیزی سے نزول کی گواہی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بھارت بابری مسجد کی جگہ پر مندر کی غیر قانونی تعمیر فوری روکے اور بابری مسجد کو اصل جگہ پر دوبارہ تعمیر کرے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت مساجد اور اسلامی مقدس مقامات کی حفاظت یقینی بنائے، ہندوستان او آئی سی اوراقوام متحدہ قراردادوں پرعمل درآمد کرائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں