پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

تحریک پاکستان کی سرگرم رکن فاطمہ صغریٰ84سال کی عمرمیں انتقال کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک پاکستان کی نامور خاتون کارکن فاطمہ صغریٰ اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث لاہور میں انتقال کر گئیں، انکی عمر چوراسی برس تھی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک پاکستان کے دوران فاطمہ صغریٰ کا کردار ناقابل فراموش ہے، فاطمہ صغریٰ تحریک پاکستان کی اُن نامور کارکنوں میں شامل تھیں، جنہوں نے زمانہ کمسنی ہی میں اس جدوجہد میں بھرپور حصہ لیا اور اپنا ایک مقام پیدا کیا۔

جب تحریک پاکستان کی جدوجہد اپنے عروج پر تھی، آپ اس وقت دسویں جماعت میں زیر تعلیم تھیں، محترمہ فاطمہ صغراء نے انیس سو چھیالیس میں تحریک کے دوران سول سیکرٹریٹ سے برطانیہ کا جھنڈا اُتار کر دوپٹے سے بنا ہوا مسلم لیگ کا پرچم لہرایا تھا۔

اس کارنامے پر حکومت پاکستان کی جانب سے انھیں قومی اعزاز لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

فاطمہ صغریٰ کی نمازجنازہ بعد نماز ظہر لاہور جوہرٹاؤن میں اداکی جائےگی اور تدفین میانی صاحب میں ہوگی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں