ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

پاکستان کی عالمی کیپیٹل مارکیٹس میں واپسی، ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ کا اجرا شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ کے اجرا کا آغاز کردیا، بانڈ کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں سے فنڈز حاصل کیے جائیں گے۔

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے عالمی سرمایہ کاروں کے لیے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ کے اجرا کا عمل شروع کردیا۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے 5 سالہ اور 10 سالہ مدت کے دو مختلف ڈالر بانڈز پر مشتمل ڈوئل ٹرانچ یورو بانڈ پیش کیا جارہا ہے، جس کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں سے فنڈز حاصل کیے جائیں گے۔

خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ یورو بانڈ کا اجرا پاکستان کی عالمی سرمایہ مارکیٹ تک دوبارہ رسائی کی جانب اہم قدم ہے۔ بانڈ کے اجرا کا فیصلہ عالمی مارکیٹ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : حکومت کی ایک ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز جاری کرنے کی تیاریاں

مشیر خزانہ ے بتایا حالیہ خودمختار کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈز اور بہتر معاشی بنیادوں کے بعد یورو بانڈ کے اجرا کا آغاز کیا گیا ہے۔ معاشی استحکام اور مضبوط میکرو اکنامک اشاریوں کے باعث عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی کیپیٹل مارکیٹس میں پاکستان کی واپسی معاشی اعتماد اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ یورو بانڈ کا اجرا عالمی مالیاتی نظام میں پاکستان کی دوبارہ مؤثر شمولیت کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں