تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

پاکستان کو بھی سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنا ہوگا، حریت رہنما آزاد کشمیر

مظفرآباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سربراہ غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر با ت کرنے کے لیے حریت قائدین نے سید علی گیلانی کو مینڈیٹ دیا تاہم پاکستان کو بھی سفارتی محاز پر اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام حریت رہنماء شیخ محمد حسن زاکری کی یاد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حریت قائدین کا کہنا تھاکہ ’’گزشتہ دو ماہ سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بحران کی شکل اختیار کرچکی ہے، بھارتی قابض فوجیوں کی پیلٹ گن کی گولیوں سے 300 سے زائد بچے بینائی کھو چکے ہیں‘‘۔

پڑھیں:   بھارتی مداخلت اور کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ’’بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی آواز کو زیادہ دیر تک دبایا جاسکتا۔ عالمی برادری بھارتی قتل و غارت گیری رکوانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ سیمینار سے خطاب میں حریت قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر عالمی برادری کا ضمیر مردہ ہوچکا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا جائے‘‘۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر تقسیم بر صغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، کورکمانڈر منگلا

غلام محمد صفی نے کہا کہ ’’پاکستانی وزارت خارجہ مسئلہ کشمیر کو درست انداز میں اجاگر نہیں کر سکی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کو سفارتی سطح پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ سیمینار کے اختتام پرمقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی تصاویر کی نمائش بھی کی گئی۔

Comments

- Advertisement -