جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

ہانگ کانگ سکسز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ہانگ کانگ سکسز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کے آل راؤنڈر عباس آفریدی 7 سے 9 نومبر تک شیڈول ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے ۔

قومی ٹیم 21ویں ایڈیشن میں حصہ لینے کے لیے 5 نومبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی جس میں 12 ٹیمیں چار پولز میں تقسیم ہوں گی۔

پاکستان کو پول سی میں بھارت اور کویت کے ساتھ رکھا گیا ہے، گروپ مرحلے کے دونوں میچز جمعہ 7 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کے اسکواڈ میں عباس آفریدی کپتان، عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز شامل ہیں۔

نان ٹریولنگ ریزرو میں دانش عزیز اور محمد فائق شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ پاکستان ٹیم پانچ مرتبہ ایونٹ جیت چکی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں