بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

پاکستان اور نمیبیا کے میچ میں بارش ہوگی یا نہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نمیبیا کا میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں کل پاکستان اور نمیبیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، پاکستان کو سپر 8 مرحلے میں پہنچنے کے لیے جیت لازمی درکار ہے۔

تاہم کولمبو کے میدان میں کل بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کولمبو میں کل 50 سے 60 فیصد تک بارش متوقع ہے جبکہ موسم ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

یہ پڑھیں: زمبابوے اور آئرلینڈ کا میچ بارش کی نذر، آسٹریلیا ورلڈ کپ سے باہر

واضح رہے کہ میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں بھی پاکستان کی ٹیم 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 میں کوالیفائی کرجائے گی۔

پاکستان نے گروپ اے میں تین میچز کھیلے اور دو میں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت سے میچ میں قومی ٹیم کو 61 رنز سے شکست ہوئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں