The news is by your side.

Advertisement

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو دو ارب 32 کروڑ کا منافع

کراچی: پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) نے 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال 2015-16ء کے اختتام پر 2 ارب 32 کروڑ روپے کا بعد از محصول منافع حاصل کرلیا جب کہ مالی سال 2014-15ء کے اختتام پر یہی منافع دو ارب 11 کروڑ روپے تھا۔

پی این ایس سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس چیئرمین عارف الٰہی کی زیر صدارت بدھ کو پی این ایس سی بلڈنگ میں منعقد ہوا جس میں ادارے کی مالیاتی کارکردگی کا جائزہ لے کر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور سالانہ منافع رپورٹ جاری کی گئی۔

اجلاس میں رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ چند ماہ قبل 30 جون 2015-16ء کو ختم ہونے والے مالی سال پر ادارے کو 2 ارب 32 کروڑ روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا یعنی فی حصص منافع 17.59 روپے ملا جس کے بعد کیش ڈیویڈنڈ 20 فیصد کے تحت حصص یافتگان کو فی حصص منافع دو روپے کے تناسب سے ادا کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سے پچھلے مالی سال 2014-15ء میں پی این ایس سی کو 2 ارب 11 کروڑ کا منافع حاصل ہوا تھا جس میں کیش ڈیویڈنڈ 15 فیصد تھا اور حصص یافتگان کو ڈیڑھ روپے فی کس کے تناسب سے منافع کی ادائیگی کی گئی تاہم اب حصص یافتگان کو دور روپے کے حساب سے منافع ادا کیا جائے گا جو ادارے کی کارکردگی میں اضافے کا ثبوت ہے جب کہ پی این ایس سی کے منافع میں 20کروڑ روپے سے زائد رقم کا اضافہ ہوا۔
یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ شپنگ کی عالمی صنعت کو کساد بازاری کے سبب مسلسل خسارے کا سامنا ہے اور جہاز رانی کی کئی کمپنیاں دیوالیہ ہوچکی ہیں لیکن پی این ایس سی اپنے اخراجات میں کمی، بہترین کارکردگی اور جہازوں پر بہترین عملے کی تعیناتی کے سبب تاحال منافع میں ہے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں