اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

پاک بحریہ اور سعودی بحریہ کا مشترکہ بحری مشقوں میں میزائل فائرنگ کا مظاہرہ

اشتہار

حیرت انگیز

بحری مشق نسیم البحر 13 کے دوران پاک بحریہ، رائل سعودی نیول اور ایئرفورسز نے شاندار فائر پاور ڈسپلے کا شاندار مظاہرہ کیا۔

پاک بحریہ کے زیر انتظام بحریہ مشق نسیم البحر 13 کا انعقاد ہوا جس میں پاک بحریہ، رائل سعودی نیول اور ائیر فورسز شریک ہوئی، رائل سعودی ایئرفورس کے ایف 15 طیاروں نے پہلی بار شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ فوجی مشقوں کے دوران سعودی فضائی کے جہاز نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا جب کہ نیول چیف اور کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ، سعودی بحریہ اور فضائیہ کے یونٹس نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا جس کے بعد دونوں بحری افواج کے سربراہان نے مشق میں شریک بحریہ جہازوں کا معائنہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا تاھ کہ مشق دفاعی تعلقات کے فروغ اور بحریہ خطرات سے مل کر نبرد آزما ہونے کے عزم کا مظہر ہے۔

واضح رہے کہ دو طرفہ بحری مشق نسیم البحر 13 کا آغاز ہوگیا، مشق نسیم البحر پاکستانی اور سعودی بحری افواج میں باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں