ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی

اشتہار

حیرت انگیز

(14 فروری 2026): پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے بحیرہ عرب میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں کامیاب آپریشن اینٹی نارکوٹکس فورس کی اطلاع پر پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے اشتراک سے کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مشکوک کشتی کی تلاشی کے دوران 1300 کلو سے زائد چرس اور بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کی گئی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مجموعی مالیت 20 ارب روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منشیات فروش نیٹ ورکس کے خلاف ایک بڑی کامیابی اور پاکستانی اداروں کے درمیان بہترین باہمی رابطے کا ثبوت ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب آپریشن پاکستانی اداروں کے درمیان بہترین باہمی رابطے اور موثر حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اے این ایف اور دیگر ایجنسیاں ملک سے منشیات کی لعنت کے خاتمے اور بین الاقوامی اسمگلنگ روکنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں