جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں جنگی جہازوں کو تعینات کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں اپنے بحری جنگی جہازوں کو تعینات کر دیا یہ اقدام میری ٹائم سیکیورٹی کے حالیہ واقعات کے باعث اٹھایا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے میری ٹائم سیکیورٹی کے حالیہ واقعات کے بعد بحیرہ عرب میں اپنے جنگی جہازوں کو تعینات کر دیا ہے جن کی پاکستانی تجارتی راستوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پٹرولنگ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق پٹرولنگ کا مقصد پاکستان اور بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اور پاک بحریہ کی جانب سے ان تجارتی گزرگاہوں کی مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

 

ترجمان کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ خطے میں بحری امن برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمے داری سے بخوبی آگاہ ہے اور جنگی جہاز بحیرہ عرب میں مستقل موجودگی یقینی بنانے کیلیے پٹرولنگ کرتے ہیں۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں