تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی: کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں، نیول چیف

کراچی: پاک بحریہ کی 105 ویں مڈ شپ مین کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی جس میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ سی پیک کے حوالے سے ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔

سخت تربیتی مراحل کی تکمیل پر پاک بحریہ کے آفیسرز کی 105ویں کمیشننگ ٹرم اور 14ویں شارٹ سروس آفیسرز کورس کے 131 افسران نے آج پاکستان نیوی میں کمیشن حاصل کیا۔ کمیشنگ کی تقریب پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان نیول اکیڈمی آمد پر کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل فرخ احمد نے مہمان خصوصی کا خیر مقدم کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف نیول اسٹاف نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات اور پر امن بقائے باہمی کا خواہاں ہے۔ تاہم امن کی اس خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان کودھمکانے کی کوئی کوشش نہ تو کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور نہ ہی خطے کے امن و خوشحالی پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ہم کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال میں کچھ انتہا پسند جن میں سے اکثر کو بیرونی مدد حاصل ہے ہمارے امن و سکون کو خراب کرنے کے در پے ہیں۔ پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے قومی سطح پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

عالمی سطح پر سمندر میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کی روک تھام کے لیے پاک بحریہ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان نیوی بین الاقوامی بحری فورمز کا حصہ ہے اور ان دہشت گرد عناصر کے خلاف کی جانے والی کوششوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ عالمی امن کے حصول اور ناپسندیدہ عناصر کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی ٹاسک فورسز 150 اور 151 میں شمولیت پاک بحریہ کی پر خلوص اور بھر پور کوششوں کی آئینہ دار ہے جو کہ غیر پسندیدہ اور دہشت گرد عناصر کی بیخ کنی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے افسران میں انعامات تقسیم کیے۔ مڈ شپ مین شیر زمان کو ان کی مجموعی بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر عطا کی گئی جبکہ مڈشپ مین محمد احسن نے اکیڈمی ڈرک حاصل کی۔ کیڈٹ مونس محبوب نے کمانڈنٹ گولڈ میڈل حاصل کیاجبکہ کیڈٹ راجہ محمد شہر یار قادر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل دیا گیا۔

تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام، غیر ملکی سفارت کاروں، مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں، نمایاں سول شخصیات اور کمیشن حاصل کرنے والے افسران کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Comments

- Advertisement -