site
stats
پاکستان

پاکستان نیوی نے 7ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا

کراچی: ساحل سے ساڑھے انیس میل سمندر میں پاکستان نیوی نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران سات ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا۔

کراچی کے سمندر میں ماہی گیروں کو بچانے کے لئے پاک بحریہ نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، پاکستان نیوی نے خوبارکریک میں سات ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا۔

ترجمان نے بتایا کہ آپریشن میں پاک میرینز اور تیزرفتار کشتیوں نے حصہ لیا، کوسٹل کمانڈ ہیڈ کوارٹرز اس سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی مکمل نگرانی کر رہا ہے، الکبیر نامی کشتی کے ماہی گیروں کے ریسکیو کے لئے پاکستان نیول ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر بھی آپریشن کا حصہ ہیں۔

پاک بحریہ ترجمان کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ کیٹی بندر سے تقریباً ساڑھے انیس سمندری میل کے فاصلے پر ہے، پاک بحریہ کا جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن سینٹرمیری ٹائم شعبے سے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایجنسیز سے مسلسل رابطے میں ہے۔

ترجمان کےمطابق یہ ریسکیو آپریشن لاپتہ ہونے والے باقی ماندہ ماہی گیروں کی تلاش تک جاری رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top