اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں آپریشن، ڈوبنے والی کارگو کشتی کے عملے کو بچالیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں آپریشن کرتے ہوئے ڈوبنے والی کارگو کشتی کے تمام 20 پاکستانی ارکان کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کارگو طیارے کے واقعے کے بعد کارگو کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا، پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سمندر میں ڈوبتی ہوئی کارگو کشتی کے تمام 20 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا دوسرا کامیاب ریسکیو آپریشن ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارگو کشتی "الحمدان یعقوب” کراچی سے خلیجِ عمان جا رہی تھی کہ اورماڑہ سے 32 ناٹیکل میل جنوب میں مشکلات کا شکار ہو گئی۔

کشتی کے انجن روم میں اچانک پانی بھر گیا، جس کے باعث وہ سمندر میں ڈوبنے لگی، کشتی پر سوار عملے کے تمام 20 ارکان کا تعلق پاکستان سے ہے۔

کشتی کی جانب سے امدادی کال موصول ہوتے ہی پاک بحریہ نے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا، پاک بحریہ کے جدید ترین جہاز پی این ایس حنین ، سی کنگ ہیلی کاپٹر، اور پی ایم ایس اے کے ڈیفنڈر جہاز نے اس مشترکہ امدادی آپریشن میں حصہ لیا۔

سمندر میں شدید خراب موسمی حالات کے باوجود، پی این ایس حنین نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر سمندر کی بے رحم لہروں میں گھیرے عملے کو نکالا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ریسکیو کیے گئے تمام 20 پاکستانی شہریوں کی جانیں بچا لی گئی ہیں اور انہیں پاک بحریہ کی جانب سے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں