اسلام آباد : پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز ایف این سکس کا کامیاب تجربہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی کامیاب فائرنگ کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نےایف این سکس میزائلزکی فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ کمانڈرکوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نوازتقریب کے مہمان خصوصی تھے،گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ہوائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
کمانڈر کوسٹ نے کامیاب فائرنگ پرآپریشنل تیاری پرمکمل اطمینان کااظہار کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بحریہ دشمن کوجواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔