اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں زمین سے فضا تک مار کرنے والے ایل وائی 80 میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں جدید تربیتی مشقیں کرتے ہوئے آپریشنل اور جنگی تیاری کا مظاہرہ کیا۔

مشقوں کے دوران زمین سے فضا تک مار کرنے والے LY-80 میزائل کو ورٹیکل لانچنگ سسٹم کے ذریعے کامیابی سے فائر کیا گیا، جس نے فضائی ہدف کو مقررہ حدف پر نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے کہا مشق کے دوران لوئٹرنگ میونیشن کا استعمال کرتے ہوئے سطحی اہداف کو بھی کامیابی سے تباہ کیا گیا، جس سے پاک بحریہ کی درستگی اور مؤثر جنگی صلاحیتوں کی عکاسی ہوئی۔

اس کے علاوہ، بغیر پائلٹ کے سطحی بحری جہاز (USV) کے کھلے سمندر میں بھی کامیاب ٹرائلز کیے گئے، جنہوں نے تیزرفتاری، مضبوطی اور مشن کے مطابق کارکردگی کا عملی مظاہرہ کیا۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ نے مشق کا مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا یہ مشق پاک بحریہ کی جدید بحری جنگ کے بدلتے تقاضوں کے مطابق تیاری اور دفاعی صلاحیتوں میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، اور پاکستان کے سمندری دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں