The news is by your side.

Advertisement

پاک بحریہ کثیر القومی مشق “امن” فروری میں شروع ہوں گی

کراچی : پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر الاقوام مشق ’امن ‘ کا انعقاد فروری میں کیا جائے گا، مشقوں میں چالیس سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔

تفصلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاک بحریہ کثیر القومی مشق “امن” فروری میں شروع ہوں گی، پاک بحریہ کثیر القومی مشق “امن” کا انعقاد 2007 سے مسلسل کر رہی ہے، مشق میں عالمی بحری افواج مشترکہ آ پر یشنز اور تجربات کا تبادلہ کرتی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں سال 40 سے زائد ممالک کی بحری افواج مشق’’امن‘‘میں شرکت کریں گی، امن کے لیے متحدکے نصب العین کے تحت مشق میں شرکت کی جائےگی، امن مشق محفوظ میری ٹائم ،علاقائی اور عالمی بحری امن میں اہم کردار اداکرے گی۔

Pakistan Navy has been hosting Multinational Exercise "AMAN" since 2007 under the slogan "TOGETHER FOR PEACE".

Follow…

Posted by Pakistan Navy on Friday, January 22, 2021

خیال رہے پاک بحریہ میری ٹائم سرحدوں کی دفاع سے لے کر گہرے سمندروں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کرنے تک، قومی اثاثوں کی حفاظت سے لےکر علاقا ئی اشتراک تک اور علاقائی بحری سکیورٹی گشت سے لے کر عالمگیر شراکت داری تک ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ۔

Comments

یہ بھی پڑھیں