جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

پاکستان نیوی کی ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان نیوی کی ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز ہوگیا ، سی گارڈز مشقیں 9 فروری تک جاری رہیں گی۔

پاکستان نیوی کے تحت ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے، جن کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس ایڈمرل فیصل امین تھے۔

پاکستان نیوی کے مطابق ایکس سی گارڈز مشقیں 9 فروری تک جاری رہیں گی۔

وائس ایڈمرل فیصل امین نے کہا کہ ایکس سی گارڈز مشقوں کے دوران مکالمہ سیشنز کے ساتھ ساتھ عملی سمندری مشقیں بھی کی جائیں گی جبکہ میرین سیکٹر کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

وائس ایڈمرل کا کہنا تھا کہ مختلف سرکاری اور نجی اداروں کا جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (جے ایم آئی سی سی) پر اعتماد مزید بڑھا ہے، ایکس سی گارڈز مشقوں کا موضوع “محفوظ سمندر، مستحکم پاکستان” رکھا گیا ہے۔

انہوں نےبتایا کہ کہ فشنگ انڈسٹری سے سالانہ اربوں ڈالر کا حصول ممکن ہے جبکہ گزشتہ ایک سال میں وزارت بحری امور نے اس شعبے میں بہتری کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں۔

فیصل امین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا سمندر زہر آلود ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر سمندری آلودگی کی روک تھام کے لیے دو منصوبوں پر کام جاری ہے، یہ مشقیں غیر روایتی خطرات کے تناظر میں منعقد کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فشنگ بوٹس پر ویسل مانیٹرنگ سسٹم کا منصوبہ تکمیل کے قریب ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ماہی گیروں کی معلومات اور استعداد میں اضافہ کیا جائے، ایکس سی گارڈز مشقوں کے دوران ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے سے متعلق مشقیں بھی کی جائیں گی۔

وائس ایڈمرل فیصل امین نے کہا کہ سی گارڈز مشقوں کے ذریعے میری ٹائم سیکٹر کے مختلف اداروں کے درمیان روابط مضبوط ہوئے ہیں اور پاکستان نیوی ہر فورم پر فشنگ کے شعبے کو وسعت دینا چاہتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں