تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان کی ایک اور ٹیم سے سیریز طے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور نیدرلینڈ کرکٹ بورڈ (کے این بی سی) نے ملتوی ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کو دوبارہ شیڈول کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سیریز کو 2020 اور 2021 میں ملتوی کرنا پڑا تھا تاہم اطلاعات کے مطابق بورڈز بالآخر جولائی کے آخری ہفتے میں یہ میچز ایمسٹیلوین میں کھیلنے پر راضی ہوگئے ہیں۔

لاجسٹک مسائل کے حل ہونے کے بعد ان میچوں کے مکمل شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ پہلا میچ 28 جولائی کو متوقع ہے یہ میچز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچز 4، 7 اور 9 جولائی 2020 کو کھیلے جانے تھے۔

دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی ملتوی ون ڈے میچز کو دوبارہ شیڈول کرنے کی درخواست کی ہے۔ پی سی بی کے ایک اہلکار کے مطابق افغانستان کے ساتھ سیریز کے لیے ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ایک ونڈو کھولی جا سکتی ہے لیکن فی الحال کسی بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

Comments

- Advertisement -