کراچی: راولپنڈی اور کراچی ٹیسٹ میں ہلکان ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولنگ اٹیک کے لئے اچھی خوشخبری ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے نئے بولنگ کوچ اور سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے، انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم وہ والد کے انتقال کے باعث اسکواڈ کو جوائن نہ کرسکے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم جوائن کرنے سے قبل کرونا ایس او پیز کے تحت شان ٹیٹ نے مقامی ہوٹل میں سہ روزہ قرنطینہ مکمل کیا تھا، بعد ازاں ان کا کرونا ٹیسٹ لیا گیا جس کا نتیجہ منفی آیا۔
Bowling coach Shaun Tait has joined the Pakistan Test squad in Karachi, the former Australian fast bowler is very excited with the opportunity of working with Pakistan bowlers.#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/MEZ8lXvkWw
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 14, 2022
پاکستان کرکٹ کو جوائن کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی بولر کا کہنا تھا کہ یہ میرا پہلا دورہ پاکستان ہے،یہاں آکرخوش ہوں، یقین ہے کہ پاکستان کی کوچنگ کرنا ایک یادگار تجربہ ہوگا۔
قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے کہا کہ دو سال میں کوچنگ کا کافی تجربہ حاصل کیا، پی ایس ایل سے بھی منسلک رہاہوں، پاکستان میں کوچنگ کرنے بہت مزہ آئے گا کیونکہ پاکستان فاسٹ بولنگ کے حوالے سے مشہور ہے، اپنا تجربہ پاکستانی بولرز کو منتقل کرنےکی کوشش کروں گا۔