پاک ،نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

آکلینڈ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا معرکہ آج ایڈن پارک میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوگئی، فوٹو شوٹ میں پاکستانی کپتان شاداب خان اور نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنیر نے شرکت کی۔
🇵🇰 🏆 🇳🇿#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInTheGreen pic.twitter.com/CaatXKWYeh
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 18, 2020
ٹی 20 سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاہینوں کی قیادت کرنے والے شاداب خان نے کہا کہ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کےلیے پر اعتماد ہیں۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنیر کا کہنا تھا کہ تمام لڑکے پُرجوش ہیں لیکن سیریز آسان نہیں ہوگی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کےلیے پاکستان کی پندرہ رکنی قومی کرکٹ ٹیم میں کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، حیدر علی اور سرفراز احمد شامل ہیں۔
محمد حفیظ ،فہیم اشرف، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حسنین، شاہین آفریدی، حسین طلعت، وہاب ریاض، محمد رضوان بھی 15 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔