نیویارک: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کےمالیاتی اورتجارتی خسارے میں اضافے کو تشویش ناک قراردےدیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے حکام نے پاکستانی حکمرانوں کوبتایا ہے کہ ملک کو معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف کے پاکستان میں مقیم نمائندے طوخیر میرزاوی کا کہنا تھاکہ پاکستان کے معاشی مینیجرز کو فوری طور ان مسائل کی طرف توجہ دینی ہوگی۔
طوخیر میرزاوی سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو اب نئے پروگرام کی ضرورت نہیں اور اس میں اندورنی اور بیرونی معاشی مسائل کو سنبھالنے کی صلاحیت بھی موجود ہے ۔ البتہ معیشت کو درپیش مسائل کوحل کرنےکے لیے فوری اور درست اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
انہوں نے واضح کیاکہ موجودہ صورت حال میں پاکستان کو آئی ایم ایف کی مدد کی ضرورت نہیں ہے‘ بلکہ تجارتی خسارے پر قابو پانا اور معاشی اصلاحات اس وقت پاکستان کی ضرورت ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔