جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

پاکستان اب کابل سے ماضی کے تعلقات کا متحمل نہیں ہوسکتا، افغان شہریوں کو واپس جانا ہوگا، وزیردفاع

اشتہار

حیرت انگیز

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اب کابل کیساتھ ماضی کی طرح کے تعلقات کا متحمل نہیں ہوسکتا، افغان شہریوں کو اپنے وطن واپس جانا ہوگا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان رجیم بننے کے بعد پاکستان کی کوششوں کی تفصیل جاری کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پاک سرزمین پر بیٹھے تمام افغان شہریوں کو اپنے وطن واپس جانا ہوگا، کابل کے حکمران بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کےخلاف سازشیں کررہے ہیں،

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ لوگ کل تک ہماری پناہ میں تھے اور ہماری زمین پر چھپتے پھرتے تھے، افغانستان کو پاکستان کےساتھ ہمسائیوں کی طرح رہنا ہوگا۔

ہماری سرزمین، وسائل 25 کروڑ پاکستانیوں کی ملکیت ہیں، اب 5 دہائیوں کی زبردستی کی مہمان نوازی کے خاتمے کا وقت ہے، خودار قومیں بیگانی سرزمین اور وسائل پر نہیں پلتیں۔

وزیردفاع نے واضح کیا کہ اب احتجاجی مراسلے امن کی اپیلیں نہیں ہوں گی، وفد کابل نہیں جائیں گے، دہشت گردی کا منبع جہاں بھی ہوگا اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی، اللہ اکبر۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اب افغانستان بھارت کی پراکسی بن گیا ہے، دہشت گردی کی جنگ بھارت افغانستان اور ٹی ٹی پی نے مل کر پاکستان پر مسلط کی۔

جاری تفصیل میں وزیردفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ وزیرخارجہ نے 4 مرتبہ کابل کا دورہ کیا، وزیردفاع اور آئی ایس آئی نے 2 مرتبہ دورہ کیا، نمائندہ خصوصی نے 5 دورے کیے، سیکریٹری نے بھی کابل کے 5 دورے کیے۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ایک مرتبہ کابل گئے، جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کی 8 بار میٹنگ ہوئی۔

بارڈر فلیگ میٹنگ 225 مرتبہ اور افغانستان کو 836 احتجاجی مراسلے دیے گئے، پاکستان کی جانب سے 13 مرتبہ افغانستان کو ڈیمارش کیا گیا، ‏2021 سے اب تک‏ 3844 پاکستانیوں کو شہید کیا گیا، شہدا میں سول، فوجی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ‏دہشت گردی کے 10 ہزار 347 واقعات ریکارڈ کیےگئے، ‏5 سال میں ہماری کوششوں اور قربانیوں کے باوجود کابل سے مثبت ردعمل نہیں آیا۔

خواجہ آصف کا بانی پی ٹی آئی پر ہزاروں طالبان کو پاکستان لاکر بسانے کا الزام

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں