ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

ضیا حسین شاہ پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے نئے چیئرمین مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (09 مارچ 2026): ضیا حسین شاہ پاکستان نیوکلئیر ریگولیٹری اتھارٹی کے نئے چیئرمین مقرر ہو گئے ہیں۔

حکومتِ پاکستان نے ضیا حسین شاہ کو 4 سال کے لیے پاکستان نیوکلئیر ریگولیٹری اتھارٹی کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا ہے، ضیا حسین اس سے قبل بطورِ ممبر ایگزیکٹو خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

ضیا حسین شاہ نے 30 سال سے زائد پیشہ ورانہ کیریئر میں اہم تکنیکی و انتظامی عہدوں پر خدمات سر انجام دی ہیں، پاکستان میں جوہری تحفظ کے معیارات کو مضبوط بنانے میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا۔

چیئرمین پی این آر اے ضیا حسین کو جوہری ریگولیٹری امور میں وسیع بین الاقوامی تجربہ حاصل ہے اور کئی بین الاقوامی جائزہ مشنز کی قیادت بھی کی۔

خیال رہے کہ پی این آر اے ملک میں جوہری سلامتی اور تابکاری سے تحفظ کا قومی ریگولیٹری ادارہ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں