پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

پہلے ون ڈے میں کیویز کو ہرانے کا پاکستان کو شاندار صلہ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں با آسانی شکست دی جس کے بعد اسے عالمی سطح پر شاندار صلہ بھی مل گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں گزشتہ روز میزبان گرین شرٹس نے کیویز کے خلاف شاندار فتح سمیٹی جس کا شاندار صلہ اسے ورلڈ کپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن پانے کی صورت میں ملا۔

سیریز کے آغاز سے قبل ون ڈے ورلڈ کپ سپر لیگ کی فہرست میں نیوزی لینڈ دوسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر تھا۔ گزشتہ روز سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے کیویز کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار فتح ہی اپنے نام نہیں کی بلکہ ورلڈ کپ سپر لیگ کی اس فہرست میں بھی نیوزی لینڈ کو پچھاڑ دیا۔

- Advertisement -

اس فتح کے بعد گرین شرٹس 130 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئی ہے جب کہ نیوزی لینڈ کو ایک قدم پیچھے ہوکر تیسری پوزیشن پر جانا پڑا ہے۔ پہلی پوزیشن پر بھارت 139 پوائنٹس کے ساتھ براجمان ہے۔

یاد رہے کہ اگر پاکستان ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کرتا ہے تو نہ صرف ون ڈے ورلڈ کپ سپر لیگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہوسکتا ہے بلکہ آئی سی سی کی ون ڈے کی نمبر ون ٹیم کا اعزاز بھی پا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن سکتی ہے؟

اس وقت آئی سی سی ون ٹیم کی فہرست میں نیوزی لینڈ 116 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے جب کہ پاکستان 107 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں