اسلام آباد: پاکستان نے کرتارپور راہ داری کے سلسلے میں ایک بار پھر کوشش کرتے ہوئے پڑوسی ملک کو مذاکرات کے لیے 2 تاریخیں دے دیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے اس بار مثبت جواب آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو کرتارپور راہ داری کے لیے 2 تاریخیں دے دی ہیں۔
[bs-quote quote=”بھارت نے اپنا وفد بھی پاکستان بھیجنے کی حامی بھر لی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ذرائع”][/bs-quote]
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی وفد 13 مارچ کو بھارت کا دورہ کر سکتا ہے، جب کہ دو طرفہ بنیاد پر بھارتی وفد 28 مارچ کو پاکستان کا دورہ کرے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ ملاقاتوں میں کرتارپور کے ڈرافٹ پر بات چیت کی جائے گی، ہمیں بھارت سے مثبت رویے کی توقع ہے۔
دوسری جانب ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کی کرتارپور راہ دراری کے لیے تاریخوں کی تجویز پر بھارت نے مثبت جواب دیا ہے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے جواب میں پاکستان کی پیش کش پر خوش آمدید کہا، پاکستانی وفد 13 مارچ کو بھارت کا دورہ کرے گا، بھارت نے حامی بھر لی۔
یہ بھی پڑھیں: کرتارپور راہداری: پاکستانی پیش کش پر بھارت کی ایک بار پھرہٹ دھرمی
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بھارت نے اپنا وفد بھی پاکستان بھیجنے کی حامی بھر لی ہے، تاہم بھارت کی جانب سے راہ داری پر ٹیکنیکل میٹنگ کی تجویز دی گئی ہے، بھارت نے انجینئرز کی ملاقات کی تجویز ٹیکنیکل میٹنگ کے تحت دی۔