تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

صدر کی مفتی تقی کے ذریعے افغان طلبہ کو تعلیمی سہولتیں دینے کی پیشکش

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مفتی تقی عثمانی کے ذریعے افغانستان کے طلباء کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مفتی تقی عثمانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور افغان طلباء کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے ذریعے آن لائن اور ورچوئل تعلیمی سہولیات کی پاکستانی پیشکش کا اعادہ کیا۔

مفتی تقی عثمانی دورہ افغانستان پر جارہے ہیں اور اعلیٰ افغان قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ افغانستان میں ملک گیر انٹرنیٹ نہیں ابتدائی طور پر تعلیمی مواد ٹیلی ویژن کے ذریعے افغان طلباء تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاست پاکستان خواتین کو مردوں کے برابر تعلیمی مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

Comments

- Advertisement -