جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

پاکستان کی ترکیہ کو بڑی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قیام کے لئے ترکیہ کو کراچی میں ایک ہزار ایکڑ زمین کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اس اقدام کو دو طرفہ تجارت میں پانچ ارب ڈالر کے ہدف کی جانب ایک بڑا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی نے ترکیہ کے لیے کراچی میں ایک ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی پیشکش کی ہے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی صنعتی زون منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ پیش رفت وزیر اعظم شہباز شریف کی اپریل 2025 میں دی گئی تجویز پر عمل درآمد کا نتیجہ ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی راہیں مزید ہموار ہوئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قیام سے ترک کمپنیوں کو مؤثر سہولیات حاصل ہوں گی، تجارتی اخراجات میں کمی ممکن ہو گی اور کراچی سے وسطی ایشیا اور خلیجی ممالک تک تجارت میں آسانی پیدا ہو گی۔

ایس آئی ایف سی کی ان کوششوں سے نہ صرف ترک سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا بلکہ عالمی برادری کا پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاری کے ماحول پر اعتماد بھی بحال ہو گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں