The news is by your side.

اقوام متحدہ میں تصویری نمائش: پاکستان میں سیلاب سے تباہی کی منظر کشی

نیویارک : اقوام متحدہ سیکرٹریٹ میں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے حوالے سے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ نیویارک میں اقوام متحدہ سیکرٹریٹ کی لابی میں تصاویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ، نمائش کا انعقاد وزیراعظم کی ہدایت پروزارت اطلاعات نے کیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نمائش میں موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں سیلاب کی تباہی کو دکھایا گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ نمائش کا مقصد عالمی برادری کی توجہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی طرف مبذول کرانا ہے، کلائمیٹ چینج اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے نمائش اس ہفتے یواین جنرل اسمبلی اجلاس کےدوران جاری رہے گی۔

یاد رہے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، اب تک 1300 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں