اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے 2600 ارب کا قرض قبل ازوقت واپس کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (16 ستمبر 2025): ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی وفاقی حکومت نے 2600 ارب روپے کا قرض قبل ازوقت ادا کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ قرضوں کے خطرات میں کمی ہوئی ہے کیونکہ حکومت نے 2600 ارب روپے کے قرضے قبل ازوقت واپس کیے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ قرضوں کے خطرات میں نمایاں کمی اور اربوں روپے سود کی بچت ہوئی، پاکستان کا ڈیٹ ٹو جی ڈی پی تناسب 74 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد پر آگیا ہے جبکہ مالی سال 2025 میں وفاقی خسارہ کم ہو کر 7.1 ٹریلین روپے ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون فنڈنگ میں بڑی کمی، مزید غیر ملکی قرضہ لے لیا گیا

وزارت خزانہ نے بتایا کہ خسارہ جی ڈی پی کے 7.3 فیصد سے کم ہو کر 6.2 فیصد پر آگیا ہے، مسلسل دوسرے سال 1.8 ٹریلین روپے کا پرائمری سرپلس حاصل ہوا، مجموعی قرضوں میں سالانہ اضافہ 13 فیصد رہا جو پچھلے 5 سال کے اوسط 17 فیصد سے کم ہے۔

’سود کی ادائیگی میں 850 ارب روپے کی بچت ہوئی۔ بجٹ میں سود کی ادائیگی کیلیے 8.2 ٹریلین روپے مختص ہیں۔ پبلک ڈیٹ کی اوسط میچورٹی 4.0 سے بڑھ کر 4.5 سال ہوگئی جبکہ ملکی قرضوں کی اوسط میچورٹی 2.7 سے بڑھ کر 3.8 سال ہوگئی ہے۔‘

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ 14 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ میں 2 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا، قرضوں میں 800 ارب روپے کا فرق صرف روپے کی قدر میں کمی سے آیا، حکومت کی حکمت عملی معیشت کو سنبھالا دینے کیلیے مؤثر ثابت ہوئی، قرضوں کی صورتحال پہلے کے مقابلے کہیں زیادہ مستحکم ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں