بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(2 مارچ 2026):کراچی اور لاہور کے مختلف سیکٹرز کو کمرشل پروازوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹم جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مختلف سیکٹرز کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔

پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی(پی اے اے)کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق، کمرشل پروازوں کے لیے مخصوص فضائی روٹس 3 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گے۔ یہ بندش روزانہ صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے کے درمیان عمل میں آئے گی۔

پی آئی اے نے کن ممالک کے لیے پروازیں معطل کردیں؟

حکام کے مطابق متعلقہ اوقات کے دوران کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود دستیاب نہیں ہوگی۔ اس فیصلے کا مقصد خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں فضائی حدود کی حفاظت اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں