بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

پاکستانی پاسپورٹ میں کیا اہم تبدیلی کی جارہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کا ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وزارت داخلہ سے اجازت حاصل کرلی ہے، پاسپورٹ میں اب والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی درج ہوگا۔

پاسپورٹ میں صوبوں کی تاریخی و اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی۔

علاوہ ازیں پاسپورٹ میں نئے سیکیورٹی فیچر کا بھی اضافہ کیا جائے گا، جدید پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا کام جلد شروع ہوجائے گا۔

یہ پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ سے کن ممالک میں ویزا فری انٹری ملے گی؟ شہریوں کے لئے بڑی خبر

پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ دستاویز آپ کی شناخت اور پاکستانی شہریت کی تصدیق کرتی ہے۔

وزارت داخلہ کی شاخ ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاسپورٹ جاری کرنے کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔ عام طور پر عام اور سرکاری پاسپورٹ جاری کیے جاتے ہیں۔

پاسپورٹ کی میعاد 5 یا 10 سال ہوتی ہے اور 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 5 سال کا پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے۔ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ زیادہ محفوظ اور جدید ہیں۔

پاسپورٹ کی درخواست آن لائن یا قونصل خانے میں کی جا سکتی ہے۔ پاسپورٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر ناممکن ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں