ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ میں 21 اگست کو مدمقابل آئیں گی جس کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم چار فاسٹ بولر کے ساتھ بنگال ٹائیگر پر جھپٹنے کی تیاری کرے گی۔

عبداللہ شفیق اور صائم ایوب بطور اوپنر میدان میں اتریں گے، کپتان شان مسعود ون ڈاؤن کی پوزیشن پر کھیلیں گے جبکہ بابر اعظم چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئیں گے۔

مڈل آرڈر میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور سعود شکیل موجود ہیں۔

آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو بطور آل راؤنڈر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، فاسٹ بولرز میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد علی شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں