تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاناما، پاکستانی وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا، بھارت میں احتساب کب ہوگا، راہول گاندھی

چھتیس گڑھ: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس میں نام آنے کی وجہ سے پاکستان کے وزیراعظم کو اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا، ہماری حکومت کو بھی کرپشن کے خلاف ایسے اقدامات کرنے ہوں گے۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پاناما لیکس میں بھارتی شہریوں کے بھی نام آئے مگر حکومت نے کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس میں نام آنے پر پاکستان میں ادارے اور قانون کام کررہے ہیں اس لیے وہاں کے وزیراعظم کو پاناما لیکس میں نام آنے پر عہدے سے برطرف کیا گیا مگر بھارت میں کرپٹ عناصر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔

راہول گاندھی نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ کا بھی نام پاناما لیکس میں آیا مگر حکومت نے اُن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، بھارتی وزیراعظم کرپشن کے خلاف تو بڑی بڑی تقریریں کرتے ہیں مگر انہیں اپنی جماعت کا منتخب کردہ وزیراعلیٰ نظر نہیں آرہا۔

کانگریس کے نائب صدر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس نے ملک میں صرف نفرت کو فروغ دیا اور مذہبی انتشار پھیلایا، چھیتیس گڑھ میں انتہاء پسند دہشت گرد مظالم کررہے ہیں مگر حکومت نے اُس پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، بے جے پی جماعت جس علاقے میں بھی ہے وہاں کے لوگوں کو آپس میں لڑاتی ہے تاکہ حکومت کرسکے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ جہاں قانون کام نہ کرے وہاں ایکشن لینا پڑتا ہے، مودی حکومت جموں کشمیر ، بنگال اور ہریانہ میں نفرت کی آگ بھڑکانے کے بجائے اپنے ہی ملک کے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کرے تاکہ بھارت ترقی کرسکے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -