تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاکستان پوسٹ کو عالمی سطح پر بڑی کامیابی مل گئی

اسلام آباد : پاکستان پوسٹ ورلڈ پوسٹل رینکنگ میں 5 درجے مزید بہتری کے بعد 62 نمبر پرآگیا ، پاکستان پوسٹ نے پچھلے 3سال میں بین الاقوامی سطح پر 32 درجے بہتری کی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈپوسٹل یونین نےسال 21-2020کی ورلڈ پوسٹل رینکنگ جاری کر دی ، یونیورسل پوسٹل یونین کے بینر تلے 192ممالک رجسٹر ہیں۔

پاکستان پوسٹ رینکنگ میں 5 درجے مزید بہتری کے بعد 62نمبر پرآگیا ، پاکستان پوسٹ نے پچھلے 3سال میں بین الاقوامی سطح پر 32 درجے بہتری کی۔

سال 2017 میں پاکستان پوسٹ 94 نمبر پر تھا ، سال 19 – 2018 میں پاکستان پوسٹ 74 پر آیا اور سال 20 – 2019 میں پاکستان پوسٹ نے رینکنگ مزید بہتر کر کے 67 پر آیا۔

یاد رہے کہ اس دوران پاکستان پوسٹ نے اپنی آمدن میں پانچ ارب کا اضافہ بھی کیا اور سالانہ خسارے میں کمی کی۔

ڈی جی پاکستان پوسٹ نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کے ڈیجیٹل پرینچائزز اور ڈیجیٹیلائزیشن مکمل ہونے کے بعد نہ صرف عوام کو معیاری سہلوت بلکہ رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ اگلے سال تک دنیا بھر میں ٹاپ 50 پر نظریں جمائے بیٹھا ہے اور انشاءاللہ انتک محنت سے اس ٹاسک کو پورا کیا جائے گا۔

مراد سعید نے پاکستان پوسٹ کی طرف سے پاکستانیوں کو مبارکباد اور اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا انشاءاللہ پاکستان پوسٹ اپنی سروس میں مزید بہتری لائیں گے۔

Comments

- Advertisement -