تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان نے انگلینڈ کیلیے ‘اسپن جال’ تیار کر لیا

مانچسٹر: پاکستان نے انگلینڈ کو اسپن جال میں پھنسانے کی تیاری کر لی۔ گھومتی گیندوں سے حریف بلے بازوں کو چکرانے کا پروگرام بنا لیا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ 5 اگست سے شروع ہونے والے مانچسٹر ٹیسٹ میں دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

ہیڈکوچ نے کہا کہ پراعتماد ٹیم کی تیاریوں سے مطمئن ہوں، انگلینڈ کو فائٹ دیں گے، دو اسپنرز کھلانے پر غور کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کو انگلینڈ میں ہرانا مشکل ہےلیکن ہرائیں گے، اچھی ٹیم کو ہرانا ہے تو چیلنجزکا سامنا کرنا ہوگا، انگلش بیٹنگ نے اسٹرگل کیا ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپنرز کو شامل کر سکتے ہیں۔

ہیڈ کوچ کل 16 رکنی ٹیم کا اعلان کریں گے جس میں کوویڈ کے متبادل کھلاڑی کا بھی انتخاب کرنا ہوگا۔

مانچسٹر ٹیسٹ کے لیے متوقع الیون میں شان مسعود، عابد علی، اظہر علی بابر اعظم، اسد شفیق، محمد رضوان، شاداب خان یاسر شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد عباس شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -