پیر, جون 8, 2026
اشتہار

پاکستان میں کون سی سرنج پر پابندی لگنے جا رہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (28 اپریل 2026): وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم ملک میں 10 سی سی کی سرنج پر پابندی لگانے جا رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں 10 سی سی کی سرنج پر پابندی لگانے جا رہے ہیں۔ جو سرنج ایک بار استعمال ہو گئی، وہ دوبارہ نہیں ہوگی۔

Health News

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سرنج کے دوبارہ استعمال سے ہی ایچ آئی وی (ایڈز) آؤٹ بریک ہوا۔ اس وقت پاکستان میں ایچ آئی وی کے 84 ہزار رجسٹرڈ کیسز ہیں۔

وزیر صحت نے بتایا کہ 84 ہزار ایچ آئی وی مریضوں میں سے 61 ہزار مریضوں کا علاج جاری ہے۔ ایڈز اب لا علاج مرض نہیں رہا۔ تاہم ایچ آئی وی کی کوئی دوا عام مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔ مریض صرف سرکاری مقررہ سینٹرز سے ہی دوا حاصل کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو مریض باقاعدگی سے دوا لے رہے ہیں، ان سے وائرس آگے نہیں پھیلتا۔ اب ایسی دوائیں بھی آ رہی ہیں جو 6 ماہ یا سال میں صرف ایک بار کھانی ہوں گی جب کہ اس سے قبل ایچ آئی وی کی دوا پوری زندگی روزانہ کھانا پڑتی تھی۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں