بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

پاکستان کو پرو ہاکی لیگ کے پہلے میچ میں ہالینڈ سے شکست

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کو پرو ہاکی لیگ کے پہلے میں ہالینڈ نے پانچ کے مقابلے کے دو گول سے شکست دے دی۔

پرو ہاکی لیگ کے پہلے میچ میں پاکستان مضبوط حریف کے سامنے نہ ٹک سکی، عالمی نمبر ایک ہالینڈ کی ٹیم پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے زیر کیا۔

پاکستان کے حنان شاہد نے پہلے کوارٹر کے پانچویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کر برتری دلوائی۔

ہالینڈ نے کم بیک کرتے ہوئے دو گول کرکے برتری حاصل کرلی، دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے گول کرکے پھر اسکور برابر کیا لیکن پھر ہالینڈ کی نہیں رکی اور تین گول داغ دیے۔

تیسرے کوارٹر میں ہالینڈ نے مسلسل تین گول کرکے اپنی برتری مزید مستحکم کی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

پاکستانی ٹیم تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں کوئی گول نہ کرسکی، گرین شرٹس اپنا اگلا میچ جمعے کو ارجنٹینا کے خلاف کھیلے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں