ہانگ کانگ سپر سکسز کے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا ہے۔
ہانگ کانگ سپر سکسز کے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس کے بعد پاکستان نے کینگروز کو ایک رن سے شکست دی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 121 رنز بنائے، جواب میں آسٹریلیا 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی۔
Hong Kong Sixes 2025 Semi-Final
➡️ Pakistan beat Australia by 1 run
Pakistan: 121-2 (6 overs)
Australia: 120-5 (6 overs)Player of the match Khawaja Nafay made 50 off 14 balls. pic.twitter.com/Cv02eXzoUt
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 9, 2025
پلیئر آف دی میچ پاکستان کے خواجہ نافع قرار پائے جنہوں نے 14 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے، اس کے بعد وہ ریٹائرز ہارٹ ہوگئے تھے۔
پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، عباس آفریدی اور محمد شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس کے علاوہ دوسرے سیمی فائنل میں کویت نے انگلینڈ کو37 رنز سے ہراکرفائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا، کویت نے مقررہ اوورز میں 142 رنز بنائے۔
جب کہ انگلینڈ کی ٹیم مقررہ چھ اوورز میں 105 رنز بناسکی، ہانگ کانگ سکسز کپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کویت سے ہوگا۔


