پاکستان کی فائنل تک رسائی، سیاسی رہنماؤں کی مبارک باد اور نیک تمنائیں Pakistan
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کی فائنل تک رسائی، سیاسی رہنماؤں کی مبارک باد اور نیک تمنائیں

اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف بہترین فتح حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں شاندار کھیل پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم اور تمام پاکستانیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور ہر طرف سے شاہینوں کے لیے مبارک باد کے پیغامات آنے شروع ہوگئے۔

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ قومی ٹیم نے ہرشعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے لیے تمام کھلاڑی شاباش کے مستحق ہیں، توقع ہے کھلاڑی فائنل میں بھی قوم کی امنگوں پر پورا اتریں گے۔

میچ کی تفصیلی رپورٹ: چیمپیئنزٹرافی: پاکستان انگلینڈ کوشکست دے کرفائنل میں پہنچ گیا

وزیراعظم پاکستان نے فائنل تک رسائی حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو پاکستان کی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ فائنل میں بھی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کے تسلسل کو جاری رکھے گی۔

وفاقی وزرا بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اورخواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر وزیروں نے قومی ٹیم کو جیت کی مبارک باد پیش کی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی قومی ٹیم کوبہترین فتح پرمبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس نے اپنے اسٹائل میں میچ جیتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سپہ سالار کی جانب سے قومی ٹیم کو جیت پر مبارک باد پیش کی۔
Image may contain: 1 person, text

پڑھیں: بیٹے سے کہا تھا مورگن کو ضرور آؤٹ کرنا، والد حسن علی

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ٹیم کو پراعتماد انداز میں کھیلتا دیکھ کر  خوشی ہوئی، امید ہے فائنل میں ٹیم شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی، میری تمام دعائیں اور نیک تمنائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی قومی کرکٹ ٹیم کوسیمی فائنل  جیتنےپرمبارکباد پیش کی اور کہا کہ گرین شرٹس نےتمام شعبوں میں بہترین کھیل پیش کیا، امید ہے پاکستانی ٹیم عیدپرقوم کوچیمپئنزٹرافی کاتحفہ دےگی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں