ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے 8 سال کے طویل انتظار کے بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پاکستان نے کوالیفائر کے سیمی فائنل میں جاپان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے عماد محمد، ابوبکر محمود، سفیان خان اور افراز نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

پاکستان نے پہلے کوارٹر میں ایک اور چوتھے کوارٹر میں تین گول کیے، قومی کھلاڑیوں نے شاندار کامیابی کے بعد سجدہ شکر کیا۔

پاکستان ٹیم اب ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کا فائنل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں