تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: محکمہ ریلوے نے اخراجات کم کرنے کے لیے لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس 15جولائی سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز مظہر اقبال کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اخراجات کم کرنے کے لیے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی سے لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلنے والی ٹرین شالیمار ایکسپریس 15 جولائی سے بند کی جائے گی۔  محکمہ ریلوے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شالیمار کی جگہ کراچی سہون شریف سیکشن ایم ایل ٹو پر موہنجو دڑو ٹرین کو بحال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ شالیمار ایکسپریس صبح کے اوقات میں لاہور سے بذریعہ فیصل آباد، ملتان، لودھراں، رحیم یارخان، بہاولپور، سمہ سٹہ، نواب شاہ اور حیدرآباد سے ہوتی ہوئیی کراچی پہنچتی تھی۔

 ریلوے انتظامیہ نے شالیمار ایکسپریس ٹرین کو بند کرنے کےلئے رپورٹ تیار کی، کراچی تا لاہور چلنے والی شالیمار ایکسپریس کی بندش پر تاجر برادری اور مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ شالیمار ایکسپریس چند سال نجی شعبہ کے حوالے بھی کی گئی تھی اور یہ ٹرین دو مختلف نجی کمپنیوں کے زیر انتظام چلتی رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -