محکمہ ریلوے نے جعلی ٹکٹوں پر سفر کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں تیز کر دیں۔
کراچی کینٹ ریزرویشن آفس کی بروقت کارروائی سے جعلی ٹکٹ مافیا کا نیا طریقہ بے نقاب ہو گیا۔ گرین لائن ٹرین کی دو جعلی ٹکٹوں کے ذریعے سفر کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
جعلی ٹکٹوں پر سفر کرنے والے مسافر کو پکڑ کر قدمہ درج کر لیا گیا۔ مسافر دو ٹکٹیں لے کر کراچی کینٹ ریزرویشن آفس پہنچا اور ساتھ والی تیسری سیٹ کا ٹکٹ مانگ لیا۔
ملزم نے گرین لائن کی اکانومی کوچ نمبر 10 کا حوالہ دیا، گرین لائن میں اکانومی کلاس کی دسویں کوچ نہیں ہوتی۔
جانچ پڑتال کے دوران جعلی ٹکٹوں پر دوسری ٹرین اور مختلف تاریخ کا سیریل نمبر درج ہونے کا انکشاف ہوا، ابتدائی تحقیقات میں لیپ ٹاپ کے ذریعے جعلی ٹکٹ تیار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اصل ملزم تک پہنچنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں



