جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

مزید ٹرینیں آؤٹ سورس، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ریلوے کی تاریخ کی کامیاب ترین آؤٹ سورسنگ، پانچ ٹرینوں کی کمرشل مینیجمنٹ پونے گیارہ ارب روپے میں نجی شراکت داروں کے سپرد کر دی گئیں۔

اس سے قبل انہی ٹرینوں سے 8 ارب روپے کمائے جا رہے تھے۔

عوام، ملت اور قراقرم ایکسپریس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی جب کہ میانوالی اور نارووال پسنجر بھی نجی شراکت داری سے بہتر سہولیات کے ساتھ چلائی جائیں گی۔

کامیاب آؤٹ سورسنگ پر وفاقی وزیرِ ریلوے نے سی سی ایم اور کمرشل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

اس سے قبل فریٹ ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ بھی بہترین ریٹس پر کی گئی تھی۔ فریٹ ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ سے آئندہ مالی سال دس ارب سے زائد آمدن متوقع ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلویز اسی سال پہلی بار ایک کھرب سے زائد ریونیو کمائے گا، محنت کر رہے ہیں ریلوے سے مزید اچھی خبریں آئیں گی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں