منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

وزیر ریلوے کی ہدایت پر کرایوں میں واضح کمی کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایت پر ریلوے سیلونز کے کرایوں میں واضح کمی کردی گئی ہے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ کراچی سے راولپنڈی کا کرایہ 5 لاکھ روپے سے کم کرکے ایک لاکھ 72 ہزار کردیا گیا ہے، کراچی سے لاہور کا کرایہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے سے کم ہوکر ڈیڑھ لاکھ ہوگیا ہے۔

ریلوے ترجمان کے مطابق لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ ایک لاکھ 5 ہزار روپے سے کم کرکے 44 ہزار کیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ سیلون کی بکنگ ڈویژنل دفاتر سے بھی کی جاسکے گی، ہیڈ کوارٹرز سے بکنگ کے لیے چیف کمرشل منیجر کے دفتر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ پڑھیں: وزیر اعظم کی ریلوے کی بہتری کیلیے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلوے خصوصاً علاقائی روابط اور بین الاقوامی ٹرین لنکس کے منصوبوں کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کے قانونی اور معاشی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے ’رابطہ‘ کے 7 ڈیجیٹل پورٹلز کام کر رہے ہیں، 56 ٹرینوں کو رابطہ پر منتقل کیا گیا جبکہ 54 ریلوے اسٹیشنوں کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے۔

’کراچی، لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد کے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جا چکی جبکہ مزید 48 پر رواں سال 31 دسمبر تک مفت وائی فائی فراہم کیا جائے گا، فریٹ آن لائین بکنگ سسٹم متعارف کیا گیا، کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے ڈیجیٹل وہیئنگ برج کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا، اگلے مرحلے میں یہ سہولت پپری، کراچی چھاؤنی، پورٹ قاسم، لاہور اور راولپنڈی کے ریلوے اسٹیشنوں کو بھی فراہم کی جائے گی۔‘

بریفنگ دی گئی تھی کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن میں مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والے 148 سرویلنس کیمرے نصب کیے گئے اور اسٹیشنوں پر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں