منگل, جون 16, 2026
اشتہار

ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار، 4 منسوخ کر دی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لودھراں تیز گام حادثے کے بعد سے ٹرین آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔

محکمہ ریلوے کے مطابق ٹرینوں کی آمد و رفت میں 15سے 20 گھنٹے کی تاخیر ہو رہی ہے جب کہ کراچی سے اندرون ملک جانے والی  4 ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

سکھر جانیوالی سکھر ایکسپریس، ملتان جانیوالی زکریاایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس اور لالہ موسیٰ جانیوالی ملت ایکسپریس کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

منسوخ ٹرینوں کے مسافروں کو مختلف ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

لاہور جانیوالی گرین لائن 9 گھنٹے تاخیر سے جمعرات کی صبح 7 بجے روانہ ہو گی جب کہ پشاور جانیوالی خیبر میل 7 گھنٹے تاخیر سے جمعرات کی صبح ساڑھے5 بجے روانہ ہو گی۔

تیزگام ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر سے رات ساڑھے 9 بجے روانہ ہو گی اور فرید ایکسپریس ساڑھے 10 گھنٹے تاخیر سے جمعرات صبح 6 بجے روانہ ہو گی۔

رحمان بابا ایکسپریس ، پاکستان ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس، مہران ایکسپریس، کراچی ایکسپریس مقررہ اوقات میں روانہ ہوں گی۔

محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ منسوخ اور تاخیر سے روانہ ٹرینوں کے مسافروں کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں